Chicken Kofta Curry Recipe In Urdu

 






چکن کوفتہ کڑی;CHICKEN KOFTA CURRY


اجزاء:INGREDIENTS


•چکن قیمہ_____ 1 کلو

•نمک_____ حسبِ ضرورت

•ہرا دھنیا چوپ کیا ہوا_____ 2 کھانے کے چمچ

•پودینہ چوپ کیا ہوا_____ 2 کھانے کے چمچ

•ہری مرچ چوپ کی ہوئی_____ 2 کھانے کے چمچ

•پیاز چوپ کیا ہوا_____ 2 عدد

•ادرک لہسن کا پیسٹ_____ 2 کھانے کے چمچ

•کاجو پسے ہوئے_____ ڈیڑھ کھانے کے چمچ

•بھُنے ہوئے چنے کا پاؤڈر_____ ڈیڑھ کھانے کے چمچ

•چار مغز_____ ڈیڑھ کھانے کے چمچ

•انڈا_____ 1 عدد

•زیرہ پاؤڈر_____ 2 کھانے کے چمچ

•دھنیا کُٹا ہوا_____ 2 کھانے کے چمچ

•گرم مصالحہ_____ 1 کھانے کا چمچ

•ٹماٹرپسے ہوئے_____ 4 عدد

•دہی_____ 1 کپ

•لال مرچ پسی ہوئی_____ 2 کھانے کے چمچ

•ہلدی_____ 1 چائے کا چمچ

•آئل_____ 1 کپ

•کریم_____ 3 کھانے کے چمچ

•گرم پانی_____ آدھ کپ


طریقہ کار;PROCEDURE


ایک برتن میں چکن قیمہ لیں اس میں آدھ پیازچوپ کیا ہو ا ڈال کر اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ ،نمک ،پودینہ ،ہرا دھنیا ،ہری مرچ ،انڈا ،گرم مصالحہ آدھ کھانے کا چمچ ،زیرہ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ،دھنیا کُٹا ہوا ایک کھانے کا چمچ ،بُھنے ہوئے چنے کا پاؤڈر ،چار مغز،کاجو پسے ہوئے اور لال مرچ پسی ہوئی ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔

اب اس کے قوفتے بنا لیں اور بیس سے پچیس مِنٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں ۔

اب ایک برتن میں آئل آدھ کپ ڈال کر شیلو فرائی کر لیں ۔

اب ایک پین میں آدھ کپ آئل لیں اس میں ڈیڑھ پیاز ڈال کر لائیٹ براؤن کر لیں۔

اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ،ٹماٹو پیوری ،نمک ،لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ ،ہلدی ،دھنیا پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ ،زیرہ پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ ،گرم مصالحہ آدھ کھانے کا چمچ،دہی ،کر یم اور گرم پانی آدھ کپ ڈال کر آٹھ سے دس منٹ کے لیے بُھنائی کریں ۔

اب اس میں قوفتے ڈال کرتین سے چار منٹ کے لیے ہلکی آنچ پر دم دیں ۔

اب اوپر سے ہرا دھنیا ،ادرک اور ہری مرچ ڈال دیں آپکی مزیدار مرغ قوفتہ کری تیار ہے ۔

Post a Comment

0 Comments