MATKA BIRYANI Recipe in Urdu

 




MATKA BIRYANI


INGREDIENTS;اجزاء


چکن 1کلو

دہی 1کپ

ہلدی 1چائے کا چمچ

لال مرچ پاؤڈر 1کھانے کا چمچ

گرم مصالحہ 1چوتھائی چائے کا چمچ

سبز مرچیں 2کھانے کے چمچ

کھانے کا تیل 2کھانے کے چمچ

پسے ہوئے ٹماٹر 1کپ

پیاز 1اورآدھا کپ

ادرک لہسن پیسٹ 1کھانے کا چمچ

ذیرہ پاؤڈر آدھا کھانے کا چمچ

دھنیا پاؤڈر آدھا کھانے کا چمچ

کڑی پتا 1عدد

لونگ 8-9عدد

بادیان 2عدد

جائفل 1عدد

جاوتری 1چوتھائی چائے کا چمچ

 چاول 2کپ

دارچینی آدھا انچ

بادیان 2عدد

کڑی پتا 1عدد

نمک حسبِ ذائقہ

سبز دھنیا حسبِ ضرورت

پودینے کے پتے حسبِ ضرورت

لیموں کے سلائس حسبِ ضرورت

تلا ہوا پیاز حسبِ ضرورت


PROCEDURE;طریقہ کار


ایک باؤل میں چکن، دہی، نمک، ہلدی، لال مرچ پاؤڈر، گرم مصالحہ پاؤڈر، سبز

 مرچیں اور کھانے کا تیل ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے چکن کو پندرہ سے بیس

 منٹ،میرینیٹ کے لئے رکھ دیں۔

. ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کرکے اس میں پیاز، ادرک لہسن پیسٹ، ثابت

 مصالحے اور کڑی پتا ڈال کراچھی طرح مکس کریں۔

اب اس میں پسے ہوئے ٹماٹر، کٹی لال مرچیں، ذیرہ پاؤڈر اور دھنیا پاؤڈر ڈال کر تین

 سے چار منٹ پکائیں۔پھر اس میں میرینیٹ کیا ہوا چکن ڈالیں اور آٹھ سے دس منٹ

 پکائیں جب تک چکن اسی فیصد پک جائے۔

 چاول پچیس منٹ بھگو کر رکھ دیں اور سائیڈ پر رکھ دیں

اب ایک پین میں پانی ڈال کر ابلنے دیں اور اس میں نمک، کھانے کا تیل، دارچینی،

 بادیان، لونگ، کڑی پتا اور بھگوئے ہوئے چاول ڈال کر اسی فیصد پکنے تک پکائیں۔

. ایک مٹکا لیں اس میں گریوی ڈال کر چاولوں کی تہہ لگا دیں۔اب دوبارہ گریوی ڈال

 کر چالوں کی تہہ لگائیں۔پھر آخر میں اس پر لیموں کے سلائس، سبز مرچیں، دھنیا،

 پودینے کے پتے اور تلا ہوا پیاز ڈالیں۔

اب اس پر پیلا کھانے کا رنگ ڈال کر فوائل پیپر سے ڈھک دیں۔

ھر کوئلوں کو گرم کرکے اس پر دس منٹ تک بریانی پکائیں۔

مزیدار مٹکا بریانی تیار ہے۔

Post a Comment

0 Comments