Lazania Recipe In Urdu

 



              




لزانیا

اجزاء:
گائے کا قیمہ ----------- ایک کلو
لزانیا کی پٹیاں ---------- (اُبلی ہوئی)350گرام
پسا ہو الہسن ادرک ------- ایک کھانے کا چمچہ
ٹماٹر -------------------- (باریک کٹے ہوئے) 4عدد
پیاز --------------------- (باریک کٹی ہوئی) 2عدد
کھمبیاں ------------------ (باریک کٹی ہوئی) 400گرام
بینگن -------------------- (قتلے کاٹ لیں) 4عدد
ٹماٹر --------------------- (پسے ہوئے) 350گرام
ٹماٹو کیچپ --------------- ایک چھوٹی بوتل
سویا سوس، سفید سرکہ ---- 2,2کھانے کے چمچے
چینی --------------------- ایک چائے کا چمچہ
چیڈر پنیر، موزریلا پنیر--- 500،500گرام
اجوائن ------------------- ایک کھانے کا چمچہ
کُٹی ہوئی لال مرچ -------- 2کھانے کے چمچے
نمک --------------------- حسبِ ذائقہ
تیل تلنے کے لئے ---------- 3+کھانے کے چمچے
ساس کے اجزائ:
تازہ دودھ ------------------ ایک کلو
میدہ (چھنا ہوا) ------------- 4کھانے کے چمچے
مکھن ---------------------- ایک کھانے کا چمچہ
نمک ----------------------- حسبِ ذائقہ
لال مرچ اور اجوائن ملا کر بھون لیں دیگچی میں مکھن گرم کرین اور میدہ بھون کر ٹھنڈا کرلیں، پھر دودھ ملا کر گاڑھا ہونے تک پکائیں، اس میں نمک ملا کر چولہا بند کردیں۔ بینگن کو گرم تیل میں سنہری تل کر نکال لیں۔ فرائنگ پین میں ایک کھانے کا چمچہ تیل گرم کرکے پیاز اور ٹماٹر نرم کریں، پھر 2/1سرکہ ملائیں اور 2منٹ پکا کر اُتار لیں۔ علیحدہ دیگچی میں 2کھانے کے چمچے تیل، قیمہ، کیچپ، لہسن ، ادر، سویا ، ساس ،باقی سرکہ چینی اور نمک ھونیں ۔ بیکنگ ڈش میں بالترتیب سفید ساس ، لزانیا کی پٹییوں، قیمے ، پیاز، کھمبیوں ، پنیر، لال مرچ، اجوائن، بینگن، ٹماٹر اور کیچپ کی 2/1مقدار کی تہہ لگائیں اور اس عمل کو دہرائیں۔ لزانیا کو پہلے سے گرم اوون میں 180ڈگری پر 2/1گھنٹے تک پکا کر نکال لیں۔

Post a Comment

0 Comments