اجزاء
- :چکن میری نیٹ کے لئے
- چکن کیوب اڑھائی سو گرام
- نمک آدھا چائے کا چمچ
- کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
- سفید مرچ آدھا کھانے کا چمچ
- پیاز پاؤڈر دو چائے کے چمچ
- لہسن پاؤڈر ایک چوتھائی کھانے کا چمچ
- خشک پارسلے ایک چوتھائی کھانے کا چمچ
- چکن پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
- پاپریکا ایک چوتھائی کھانے کا چمچ
- گوشت گلانے والا پاؤڈر ایک چوتھائی کھانے کے چمچ
- ہاٹ چلی ساس حسب ضروت
- :کوٹنگ کے لئے
- کارن فلور ایک کپ
- میدہ آدھا کپ
- کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
- سفید مرچ آدھا چائے کا چمچ
- نمک آدھا چائے کا چمچ یا حسب ضرورت
- پاپریکا پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
- چکن پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
- :مکسچر کے لئے
- انڈے دو عدد
- دودھ دو کھانے کے چمچ
- بریڈ کرمبز حسب ضرورت
- :چاولوں کے لئے
- چاول اڑھائی سو گرام
- بادیان کا پھول ایک عدد
- (کالی مرچ تین سے چار عدد (ثابت
- لونگ دو عدد
- پیلا رنگ ایک چٹکی
- اولیو آئل دو کھانے کے چمچ
- (پیاز دو کھانے کے چمچ (کٹی ہوئی
- چکن کی یخنی ایک کپ
- (شملہ مرچ چار کھانے کے چمچ (کٹی ہوئی
- (چکن آدھا کپ (ابلی اور ریشہ کی ہوئی
- نمک حسب ذائقہ
- چکن پاؤڈر آدھا کھانے کا چمچ
- کالی مرچ پاؤڈر حسب ضرورت
طریقہ کار
چکن کیوبز کو میرینیٹ کرکے اچھی طرح مکس کرلیں اور تیس منٹ کے لئے ایک طرف رکھ دیں۔
ایک بائول میں کارن فلور، میدہ، سفید مرچ، نمک، پاپریکا پاؤڈر اور چکن پاؤڈر مکس کریں۔
اب چکن کیوبز کو میدے سے کوٹ کرلیں اور پھر انڈے کے مکسچر میں ڈبو کر بریڈ کرمبز کے ساتھ رول کرلیں۔
اب دوبارہ انڈے کے مکسچر میں ڈپ کریں اور بریڈ کرمبز سے رول کریں۔
تیل گرم کرکے تمام چکن کیوبز کو ڈیپ فرائی کرلیں۔
چاولوں کے لئے: چاولوں کو دس سے پندرہ منٹ کے لئے بھگو دیں، مصالحوں اور نمک کے ساتھ ابال لیں۔
چاولوں کا پانی نچوڑ کر دو حصوں میں تقسیم کرلیں۔
ایک حصے میں پیلا رنگ شامل کر کے ایک طرف رکھ دیں۔
اب ایک پین میں تیل گرم کرکے پیاز، شملہ مرچ اور چکن شامل کرکے پکالیں۔
پھر ساتھ ہی اُبلے ہوئے چاول، کالی مرچ اور چکن پاؤڈر شامل کرکے اچھی طرح مکس کرلیں۔
سرونگ: چاول نکال کر فرائی کئے ہوئے ہاٹ شاٹ اوپر پھیلا دیں۔ پھر چلی ساس چھڑک دیں۔
ڈش تیار ہے گرم گرم سرو کریں۔
شیف ٹپس: کرسپی بنانے کے لئے کوکنگ آئل کی بجائے گھی میں فرائی کریں۔
جوسی چکن کے لئے بریسٹ کی بجائے لیگ پیس استعمال کریں کیونکہ یہ فرائی کرنے کے بعد خشک ہوجاتے ہیں۔
تیل اچھی طرح سے گرم کرکے چکن کے ٹکڑوں کو شامل کرکے ڈھکن سے ڈھانپ کر آنچ ہلکی کردیں اور دو منٹ کے لئے پکالیں۔
فرائی کرنے کے لئے پین بڑا ہونا چاہیئے۔
0 Comments
If you have Any doubt, Plz Let me Know.
If you want to add your Fav. recipe plz tell me. we will try our best to publish as soon as possible.